Sunday, April 28, 2024

برسلز میں کورونا سے متعلق پابندیوں کیخلاف احتجاج پُرتشدد ہوگیا

برسلز میں کورونا سے متعلق پابندیوں کیخلاف احتجاج پُرتشدد ہوگیا
December 6, 2021 ویب ڈیسک

برسلز (92 نیوز) بیلجیئم کے شہر برسلز میں کورونا سے متعلق پابندیوں کیخلاف احتجاج پُرتشدد ہوگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ، واٹرکینن کا استعمال کیا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے فائر بم اور پتھر پھینکے گئے۔

مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جو مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے شہر کے مرکز میں جمع ہوئے۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہوٹلوں اور بارز میں جانے کیلئے پاس دکھانے کی شرط کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔