Saturday, April 27, 2024

برسلز میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلی ‏

برسلز میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلی ‏
November 25, 2019
برسلز ( 92 نیوز)  برسلز میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام کیا گیا ،  جس میں  دس ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی ۔ دارالحکومت برسلز میں  ریلی میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں سمیت دس ہزار سے زائد خواتین نے شرکت  کی ، ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے  برسلز کے کورٹ ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی جہاں تشدد سے ہلاک خواتین  کی یاد میں سرخ جوتے رکھے گئے ۔ اس موقع پر  شرکا نے خواتین پر تشدد کیخلاف زبردست نعرے بازی کی ، چند خواتین نے زخموں کی عکاسی کرنے کیلئے اپنے چہرے پر پینٹنگ بھی کی ہوئی تھی ۔ منتظمین کے مطابق بیلجئم میں دو ہزار سترہ سے لیکر اب تک 99 خواتین گھریلو تشدد کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں ۔