Sunday, September 8, 2024

برسلز دھماکوں کے بعد امریکہ اور یورپی ممالک میں سکیورٹی ہائی الرٹ

برسلز دھماکوں کے بعد امریکہ اور یورپی ممالک میں سکیورٹی ہائی الرٹ
March 22, 2016
برسلز (ویب ڈیسک) برسلز دھماکوں کے بعد فرانس اور برطانیہ سمیت یورپ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ امریکو میں بھی ہوائی اڈوں سمیت عوامی مقامات پر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برسلز دھماکوں کے بعد یورپ بھر میں ایک بار پھر خوف کے سائے منڈلانے لگے۔ بیلجئم میں دارالحکومت برسلز سمیت ملک بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ایٹمی پاور پلانٹس کی سکیورٹی میں بھی غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ادھر فرانسیسی حکام نے برسلز دھماکوں کے بعد سکیورٹی صورتحال کا نئے سرے سے جائزہ لیا اور سرحدوں، ائیرپورٹس اور عوامی مقامات پر پولیس پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔ اسی طرح جرمن حکام نے بھی اپنی سرحدوں، ائیرپورٹس اور میٹرو سٹیشنوں پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ادھر امریکہ میں بھی تمام اہم ہوائی اڈوں سمیت عوامی مقامات پرسکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ڈنمارک اورسویڈن میں بھی عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھادی گئی۔