Sunday, September 8, 2024

برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملے میں زخمی ہونیوالا امریکی نوجوان ہیوسٹن اور پیرس حملوں کی زد میں بھی آچکاہے

برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملے میں زخمی ہونیوالا امریکی نوجوان ہیوسٹن اور پیرس حملوں کی زد میں بھی آچکاہے
March 24, 2016
برسلز(ویب ڈیسک)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے  برسلز ائیر پورٹ پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والا امریکی نوجوان بیوسٹن اور پیرس حملوں کی زد میں بھی آ چکا ہے لیکن قسمت نے ہر  بار اس کا ساتھ دیا اور وہ زندہ بچ گیا۔ تفصیلات کےمطابق برسلز ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں نو امریکی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں انیس سال کا میسن ویلز بھی شامل ہے میسن کے چہرے پر چوٹیں آئی ہیں اور بازو جل گیا ہے میسن ویلز تیسری بار دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنا لیکن ہر بار موت اسے چھو کر گزر جاتی ہے ۔ پچھلے سال پیرس میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوئے ، میسن ویلز حملے کے وقت پیرس میں ہی موجود تھا لیکن قسمت نے ساتھ دیا اور میسن بال بال بچ گیا۔ تین برس قبل میسن کی ماں بیوسٹن میراتھن میں شریک تھی اس دوران بم دھماکے ہوئے اس وقت بھی میسن فنش لائن کے قریب کھڑا تھا  لیکن میسن محفوظ رہا میسن کے والدین کا کہنا ہے کہ میسن خوش قسمت ہے جو تین بار دہشت گرد حملوں میں زندہ بچ گیا۔