Thursday, April 25, 2024

برسبین ٹیسٹ، کینگروز کی شاہینوں کو اننگز اور 5 رنز سے شکست

برسبین ٹیسٹ، کینگروز کی شاہینوں کو اننگز اور 5 رنز سے شکست
November 24, 2019
برسبین (92 نیوز) کینگروز کے دیس میں شاہینوں کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا۔آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک  اننگز اور5رنز سے شکست دے دی۔ تین سو چالیس کے خسارے میں رہنےوالی قومی کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں 335رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بابراعظم اور محمد رضوان کےسوا کوئی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا دونوں کی مزاحمت ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکی بابراعظم نے 104، رضوان نے 95 رنز بنائے۔ اظہر علی 5 ، شان مسعود 42 ، حارث سہیل 8 رنز بنا سکے۔ پاکستان کے 6 بلے باز دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، دوسری اننگز میں ہیزل ووڈ کے 4، مچل اسٹارک نے 3 شکار کیے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 580رنز بنائے تھے، 185 رنز کی اننگز کھیلنے پر لبوشین مین آف دی میچ قرار پائے۔