Friday, April 26, 2024

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا دن: آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا دن: آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے
November 24, 2017

برسبین (92 نیوز) ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز باؤلرز چھائے رہے ،آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے۔

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ،دوسراروزباؤلرز کے نام رہا ،مجموعی طور پر دس بلے باز پویلین لوٹے۔ دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 302 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،سٹون مین ،جیمز وینس ،اور ڈیوڈ ملان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

 جیمز وینس 83 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،آسٹریلیا کیجانب سے مچل اسٹارک ،اور پیٹ کمنز نے تین تین ، جبکہ لائن نے دو اور ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔  

آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز بھی مایوس کن تھا ، بینکرافٹ پانچ جبکہ ڈیوڈ ورانر 26 رنز پر پویلین لوٹے ،عثمان خواجہ 11 رنز تک محدود رہے ،ہینڈز کومب 14 رنز پر اینڈرسن کا نشانہ بنے۔  

کپتان اسٹیو اسمتھ 64  جبکہ شان مارش 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ،آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز جوڑ لیے،کینگروز کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 137 رنز درکار ہیں۔