Wednesday, April 24, 2024

برسبین ٹیسٹ ، قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 64 رنز بنا لیے

برسبین ٹیسٹ ، قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 64 رنز بنا لیے
November 23, 2019
برسبین (92 نیوز) پاک آسٹریلیا برسبین ٹیسٹ میں تیسرے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے۔ 340رنز کے خسارے میں جانے والی ٹیم قومی ٹیم 64 رنز پر تین وکٹوں سے محمروم ہو چکی ہے۔ دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا ٹاپ آرڈر لڑکھرا گیا۔ صرف 25 کے مجموعی اسکور پر تین وکٹیں گر گئیں۔ کپتان اظہر علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا ، صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے اسد شیفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے پہلی اننگز میں پاکستانی باؤلرز کا خوب بھرکس نکالا اور 580 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ لبوشین 185 اور ڈیوڈ وارنر 154 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ کو چار وکٹیں حاصل کرنے کے لیے دو سو سے زائد رنز دینا پڑے۔ حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر شان مسعود 27 اور بابر اعظم 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 276 رنز درکار ہیں۔