Thursday, March 28, 2024

برسبین ٹیسٹ ، دوسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنائے

برسبین ٹیسٹ ، دوسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنائے
November 22, 2019
 برسبین (92 نیوز) برسبین ٹیسٹ پر آسٹریلوی اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کی جم کر پٹائی کی۔ دوسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے دوسرے دن پہلی اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 105 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کو 56 رنز پر آؤٹ کیا لیکن نوبال ہونے کی وجہ سے آسٹریلوی اوپنر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔ وارنر نے موقع کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور ٹیسٹ کیرئیر کی بائیسویں سنچری اسکور کی۔ آسٹریلوی اوپنرز نے ٹیم کو 222 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ جوبرنز نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ لبوشین نے بھی وارنر کا بھر پور ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کی۔ ڈیوڈ وارنر 151 اور لبوشین 55 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ کینگروز کو میچ میں مجموعی طور پر 72 رنز کی برتری مل گئی۔ نو وکٹیں باقی ہیں ۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 240 رنز اسکور کیے تھے۔