Friday, March 29, 2024

  برساتی نالے میں بہنے والے صحافی ارشد محمود اور ڈرائیور عاطف کی لاشیں ابھی تک نہیں مل سکیں

   برساتی نالے میں بہنے والے صحافی ارشد محمود اور ڈرائیور عاطف کی لاشیں ابھی تک نہیں مل سکیں
July 9, 2015
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی میں برساتی نالے میں بہنے والے صحافی ارشد محمود اور ڈرائیور عاطف کی لاشیں چھتیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہ مل سکیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں برساتی نالے میں بہنے والے صحافی ارشد محمود اور ڈرائیور عاطف کی لاشیں تا حال لاپتہ ہیں۔ تاریکی کی وجہ سے دریائے سواں میں جاری امدادی کارروائیاں روک دی گئیں ہیں تاہم ڈوبنے والے افرا کی تلاش کل دوبارہ شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ  صحافی ارشد راولپنڈی کینٹ لائن فور میں سیلابی ریلے کے بعد گھر کی دیوار توڑتے ہوئے بہہ گئے تھے۔