Friday, April 26, 2024

برجیس طاہر کی بطورگورنر گلگت بلتستان پہلی بار آمد

برجیس طاہر کی بطورگورنر گلگت بلتستان پہلی بار آمد
March 6, 2015
  گلگت(ویب ڈیسک)برجیس طاہر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے۔ گلگت ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے والے لیگی ارکان کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔ لیگی کارکنوں نے گورنر برجیس طاہر کا  پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ ایئرپورٹ پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے کی وجہ سے وہاں کچھ بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ۔جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بھی گورنر کی آمد پر بے نظیر شہید چوک میں بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ گورنر برجیس طاہر جب ایئرپورٹ پہنچے تو کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے وہ بڑی مشکل سے گاڑی میں پہنچے اور پھر بھرپورپروٹوکول میں گلگت کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچ گئے ۔ مزید براں گورنر برجیس طاہر جب گلگت کی اسمبلی میں داخل ہورہے تھے تو اس وقت بھی لیگی کارکنوں کی سکیورٹی اہلکاروں سے مڈ بھیڑ ہوگئی ہے۔ برجیس طاہر نے اسمبلی احاطے میں یاد گار شہدا پر پھول بھی چڑھائے اورآج گورنر ہاوس میں میڈیا نمائندوں کو بریفننگ بھی دیں گے ۔