Sunday, May 12, 2024

برج خلیفہ نہ ہی جدہ ٹاور، ’’ دبئی کریک ٹاور ‘‘ دنیا کی بلند وبالا عمارت ہوگی

برج خلیفہ نہ ہی جدہ ٹاور، ’’ دبئی کریک ٹاور ‘‘ دنیا کی بلند وبالا عمارت ہوگی
May 23, 2021

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں سعودیہ کے جدہ ٹاور کو ٹکر دینے کے لیے ’’ دبئی کریک ٹاور ‘‘ تعمیر کیا جارہا ہے۔

دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی بلند وبالا عمارت کے لیے سعودی عرب میدان میں اترا اور ’’ جدہ ٹاور ‘‘ کی تعمیر شروع کی، دبئی نے اپنے فیم کو بچانے کے لیے سعودیہ کے جدہ ٹاور سے بھی بلند عمارت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ’’ دبئی کریک ٹاور ‘‘ کی بنیاد رکھی۔

دبئی کی عملی ترقی کا آغاز 2010ء میں برج خلیفہ کی افتتاح کے بعد ہوا اور اس نے دبئی کی ثقافتی سرگرمیوں کو چار چاند لگا دیئے۔ برج خلیفہ کی تعمیر کے بعد سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے دبئی میں کا رُخ کیا۔

’’ جدہ ٹاور ‘‘ کی تعمیر شروع ہوتے ہی دبئی میں ’’ دبئی کریک ٹاور ‘‘ کی تعمیر جاری ہے، دبئی کریک ٹاور کے بلڈر عمار پراپرٹیز نے تاحال اس کی حتمی بلندی کا اعلان نہیں کیا، لیکن ان کا منصوبہ یہی ہے کہ ان کو دنیا کی سب سے اونچی بلڈنگ دبئی میں ہی رکھنی ہے۔ اگر واقعی میں جدہ ٹاور کی بلندی 3280 فٹس رکھی گئی تو دبئی میں ’’ دبئی کریک ٹاور ‘‘ کی بلندی کو اتنا کردیا جائے گا کہ وہ جدہ ٹاور سے بلند ہوجائے۔

دبئی کریک ٹاور کی تعمیر کا تخمینہ ایک بلین ڈالر بتایا جارہا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 75 ارب بنتے ہیں۔ فی الوقت سعودیہ کے جدہ ٹاور کی تعمیر رکی ہوئی ہے تو عمار پراپرٹیز نے بھی دبئی کریک ٹاور کا کام روکا ہوا ہے، لیکن یہ بات تو طے ہے کہ آنے والے ایک دو سالوں میں برج خلیفہ نہیں بلکہ ’’ دبئی کریک ٹاور ‘‘ دنیا کی سب سے بلند عمارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مثال ہوگی۔