Thursday, April 25, 2024

برایل ، نیشنل میوزیم میں آگ بھڑک اٹھی ، کئی سو سال کی تاریخ آگ کی نذر

برایل ، نیشنل میوزیم میں آگ بھڑک اٹھی ، کئی سو سال کی تاریخ آگ کی نذر
September 3, 2018
براسیلیا (92 نیوز) برایل میں نیشنل میوزیم میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ کئی سو سال پرانی تاریخ آگ کے شعلوں میں جل کر راکھ ہو گئی۔ کئی ہزار سال پرانی تاریخ برازیل کے نیشنل میوزیم میں لگنے والی آگ کے شعلوں کی نذرہوکر دھویں میں اڑ گئی۔ میوزیم میں لگی خوفناک آگ نےدیکھتے ہی دیکھتے سارے میوزیم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ کل رات سے لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ فائر فائیٹرز کا عملہ آگ پر قابو پانے کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔ آگ میوزیم کے عوام کیلئے بند ہونے کے بعد لگی۔ خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ دوسری جانب برازیلین صدر مائیکل ٹیمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں حادثے کو افسوسناک قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ میں ہونیوالے نقصان کی کوئی تلافی نہیں ہو سکتی لیکن اب انہیں نیشنل میوزیم کو دوبارہ تعمیر کرنا ہو گا۔