Sunday, May 12, 2024

براہ راست نشریات کے دوران اسرائیلی فضائی حملے سے ایک عمارت زمین بوس

براہ راست نشریات کے  دوران اسرائیلی فضائی حملے سے ایک عمارت زمین بوس
May 15, 2021

یروشلم (92 نیوز) مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے ظلم کو چھپانے کی مکروہ کوششوں میں براہ راست نشریات کے دوران اسرائیلی فضائی حملے سے ایک عمارت زمین بوس ہو گئی۔

بی بی سی عربی کی براہ راست نشریات کے  دوران اسرائیلی فضائی حملے سے ایک عمارت زمین بوس ہو گئی۔ قریبی عمارت کی چھت سے رپورٹنگ کرنے والا  صحافی  لائیو نشریات چھوڑ کر شیلٹر لینے پر مجبور ہو گیا۔ تباہی کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔