Thursday, April 25, 2024

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 286 فیصد اضافہ ہوا ، حفیظ شیخ ‏

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں  286 فیصد اضافہ ہوا ، حفیظ شیخ ‏
December 4, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 286 فیصد اضافہ ہوا ہے ، بلوم برگ نے ڈالرٹرمز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کودنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا ہے۔ دو روزہ مائیکرو فنانس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ  موڈیز نےدرجہ بندی منفی سےمستحکم کردی ، پوری دنیا کوپاکستان میں معاشی استحکام کا پیغام گیا ہے۔دستاویزی معیشت میں ہم دوسرے ملکوں سے پیچھے ہیں،ماضی کے مالیاتی خساروں کی وجہ سے نجی شعبے کو قرضوں کی دستیابی متاثر ہوئی، مائیکروفنانس سے مستحق طبقے کو غربت سے نکالا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  مائیکرو فنانس کے فروغ کیلئے مستحکم معیشت ناگزیر ہے ، معاشی اہداف کے حصول میں نجی شعبے کو حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا،  حکومت کو بحران میں پھنسی معیشت ورثے میں ملی،بروقت اقدامات سے استحکام حاصل کیا، آئی ایم ایف نے پہلی سہ ماہی جائزہ میں کہا ہے کہ پاکستان نے اہداف کا حصول کیا ہے۔