Thursday, May 9, 2024

براڈکاسٹ دنیا کے لیجنڈری امریکی میزبان اور صحافی لیری کنگ چل بسے

براڈکاسٹ دنیا کے لیجنڈری امریکی میزبان اور صحافی لیری کنگ چل بسے
January 23, 2021

لاس اینجلس (92 نیوز) براڈکاسٹ دنیا کے لیجنڈری امریکی میزبان اور صحافی لیری کنگ چل بسے، 87سالہ لیری کنگ نے اپنے 60 سالہ کیریئر میں 30ہزارانٹرویوز کئے، مخصوص انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا تھا، لیری کنگ کے انتقال کی خبر کا اعلان ان کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے  کنگ دنیا چھوڑ  گئے ، امریکی ٹی وی شو کے میزبان لیری کنگ نے کیرئیر میں تیس ہزار سے زائد انٹرویوزکئے  جن میں دنیا کی مشہور شخصیات شامل ہیں ۔ ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ان کے انٹرویوز، ایوارڈزاورعالمی شہرت ان کےایک منفردبراڈکاسٹر ہونےکی گواہی دیتے ہیں۔

87سالہ لیری کنگ کےانتقال کی خبر ان کے بیٹے نے ٹویٹرپر کی،میڈیارپورٹس کے مطابق لیری کنگ رواں ماہ کےشروع میں کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔
لیری کنگ امریکہ کے مشہور ٹاک شو لیری کنگ لائیو کے میزبان تھے جو کہ سی این این پر1985 سے 2010 تک نشر ہواتھا۔اس شو کو ایک رات میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھتے تھے۔