Friday, May 10, 2024

براڈشیٹ کو ساڑھے چار ارب روپے کی ادائیگی ، چیئرمین نیب کی پارلیمنٹ میں طلبی

براڈشیٹ کو ساڑھے چار ارب روپے کی ادائیگی ، چیئرمین نیب کی پارلیمنٹ میں طلبی
January 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) براڈشیٹ کو ساڑھے چار ارب روپے کی ادائیگی کے معاملے پر چیئرمین نیب کی پارلیمنٹ میں طلبی ہو گئی۔

قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اٹھارہ جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی نیب اور براڈشیٹ کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ آڈیٹر جنرل کو نیب اور براڈشیٹ کے معاہدے اور ادائیگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

آڈیٹر جنرل سے آئندہ اجلاس میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔