Saturday, May 11, 2024

براڈشیٹ کمیشن سربراہ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ جج کے برابر تنخواہ، مراعات دینے کا فیصلہ

براڈشیٹ کمیشن سربراہ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ جج کے برابر تنخواہ، مراعات دینے کا فیصلہ
March 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے براڈشیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کے سربراہ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ جج کے برابر تنخواہ، مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

کمیشن سربراہ شیخ عظمت سعید نے تنخواہ اور مراعات بغیر خدمات سرانجام دینے سے معذوری کا اظہار کیا۔ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو ماہانہ 15 لاکھ روپے معاوضہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

کمیشن نے دو سابق چئیرمین نیب، افسران اور وکلاء کو کروڑوں روپے ادائیگی کی تحقیقات کرنی ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

وفاقی حکومت نے 29 جنوری کو براڈ شیٹ اور اریکوری یونٹ کو کروڑوں روپے کی ادائیگی سمیت 10 نکاتی انکوائری کیلئے کمیشن قائم کیا۔