Tuesday, May 21, 2024

براڈشیٹ اسکینڈل رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش

براڈشیٹ اسکینڈل رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش
March 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) براڈشیٹ اسکینڈل رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی، وزیر اعظم کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت، وفاقی کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔

براڈشیٹ اسکینڈل رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو رپورٹ قانونی ٹیم کی جانب سے پیش کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی، رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

گزشتہ روز جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے وزیراعظم ہاوس کو بیجوائی تھی۔ رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگیاں کی گئیں، کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی بھی سفارش کی ہے۔