Friday, May 10, 2024

براڈ شیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آگئی، مریم نواز

براڈ شیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آگئی، مریم نواز
January 16, 2021

لاہور (92 نیوز) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آگئی ہے، انیس جنوری کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہبازشریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیررسمی بات چیت میں اِن کا کہنا تھا کہ اِن لوگوں نے نوازشریف کے خلاف فراڈ کا روایتی طریقہ استعمال کیا، لیکن وہ الٹا پڑ گیا۔ اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کی بے گناہی اے بار پھر ثابت کردی۔

اُن کا کہنا تھا یہ لوگ خود پھنس گئے ہیں۔ ان لوگوں نے قومی خزانہ بھی برباد کیا۔ براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا اپوزیشن ضمنی انتخابات میں کامیابی ضرور حاصل کرے گی، لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف نے عدالت سے میڈیکل رپورٹ دینے کی استدعا کردی۔ عدالت کے باہر لیگی کارکنان کی پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور دھکے دیتے رہے۔