Friday, May 17, 2024

براڈ شیٹ کمیشن سے بیوروکریسی کے عدم تعاون کا انکشاف

براڈ شیٹ کمیشن سے بیوروکریسی کے عدم تعاون کا انکشاف
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ نے بیوروکریسی کے عدم تعاون کی قلعی کھول دی۔ بیوروکریسی نے ریکارڈ چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

براڈ شیٹ کمیشن سے بیوروکریسی کے عدم تعاون کا انکشاف ہوا ہے۔ براڈ شیٹ کمیشن نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید نے رپورٹ میں لکھا مارگلہ کے دامن میں رپورٹ لکھتے وقت گیدڑوں کی موجودگی بھی ہوتی تھی، گیدڑبھبھکیاں کام کرنےسے نہیں روک سکتیں۔

مزید لکھا بعض شخصیات پر سزا یافتہ شخص کاوے موسوی نے الزامات لگائے، ان الزامات کی تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز میں شامل نہیں، حکومت چاہے تو تحقیقات کرا سکتی ہے۔