Tuesday, May 21, 2024

براڈ شیٹ معاملہ، جاوید عباسی کا سینٹ کی کمیٹی آف دا ہول بنانے کا مطالبہ

براڈ شیٹ معاملہ، جاوید عباسی کا سینٹ کی کمیٹی آف دا ہول بنانے کا مطالبہ
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینٹ اجلاس میں براڈ شیٹ کے معاملے پر گرما گرم بحث، جاوید عباسی کا سینٹ کی کمیٹی آف دا ہول بنانے کا مطالبہ کردیا۔

سسی پیلجو ،رضا ربانی سمیت دیگر ارکان کا سینیٹ کی کمیٹی آف دا ہول بنا نے کی حمایت کردی۔ شبلی فراز نے بھی حمایت کردی۔

جاوید عباسی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے شور شرابہ کیا، جاوید عباسی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بولے سینٹ میں کیسے لوگ آگئے جنہیں بولنے یا سننے کی بھی تمیز نہیں۔