Saturday, May 11, 2024

براڈ شیٹ فرم کیساتھ معاہدہ 2003 میں ختم کر دیا گیا تھا، نیب کا دو ٹوک مؤقف

براڈ شیٹ فرم کیساتھ معاہدہ 2003 میں ختم کر دیا گیا تھا، نیب کا دو ٹوک مؤقف
January 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی فرم براڈ شیٹ سے تنازع پر نیب کا مؤقف سامنے آگیا، نیب کا کہنا ہے براڈ شیٹ فرم کیساتھ معاہدہ 2003 میں ختم کر دیا گیا تھا۔

نیب کے مطابق براڈ شیٹ فرم کیساتھ معاہدہ اس وقت کے صدر کی منظوری سے ہوا تھا۔ نیب کی موجودہ منیجمنٹ کا اس معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔

نیب کے مطابق براڈ شیٹ نے پہلے 2006 پھر 2012 میں ثالثی فورم سے رجوع کیا۔ براڈ شیٹ کی مایوس کن کارکردگی پر 2003 میں معاہدہ منسوخ ہوا۔ اٹارنی جنرل پاکستان نے برطانوی فرم کے ذریعے ہی کیس کا دفاع کیا۔