Friday, March 29, 2024

براڈ شیٹ انکوائری کمیشن نے کام کا باضابطہ آغاز کردیا

براڈ شیٹ انکوائری کمیشن نے کام کا باضابطہ آغاز کردیا
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) براڈ شیٹ انکوائری کمیشن نے کام کا باضابطہ آغاز کردیا۔ کمیشن 6 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرے گا۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی وفاقی شرعی عدالت میں قائم سیکرٹریٹ پہنچے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کی لاجسٹک سپورٹ سمیت تمام ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

براڈ شیٹ کمیشن کے دفتر میں 20 گریڈ کے آفیسر طارق محمود رجسٹرار کی خدمات سرانجام دیں گے۔ کمیشن کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل آفس سے نیک نام افسران کے نام طلب کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت سے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری آفتاب حسین کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں۔ اٹارنی جنرل آفس سے بھی اچھی شہرت کے 2 افسران کے نام مانگے گئے ہیں۔