Sunday, May 12, 2024

براڈ شیٹ اسیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری

براڈ شیٹ اسیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ اسیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دے دی۔

آرٹیلری رجمنٹ کے میجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈرافٹ بل منظور کر لیا گیا۔ کابینہ نے اسٹیٹ بنک پاکستان ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے سارک کورونا ایمرجینسی فنڈ میں امداد کی منظوری دےدی۔ نیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹربیونل کے ممبر فنانس کا معاملہ موخر جبکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجراء سے متعلق ایجنڈا منظور ہو گیا۔

کابینہ نے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ پی ایس کیو سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے کمیٹی برائے سی پیک کے 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے 11 فروری کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 فروری کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر شبلی فراز نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ دو ہفتے بعد کابینہ اجلاس ہوا۔ اسلام آباد میٹرو کا معاملہ ایجنڈے میں شامل تھا۔ وزیراعظم نے میٹرو کی تعمیر کا فوری حکم دیا ہے۔ تاخیر شدہ منصوبہ جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا اسٹیٹ بنک آف پاکستان ایکٹ 2021 کی منظوری دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بنک کو خود مختار ادارہ بنانا مقصد ہے۔ ہماری حکومت نے اسٹیٹ بنک کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے۔ ماضی میں سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ۔ پہلے وہ اتنا خود مختار نہیں تھا۔ اس اقدام سے بہت فرق پڑے گا۔