Friday, March 29, 2024

برازیلین لیجنڈری فٹبالر پیلے 80 سال کے ہو گئے

برازیلین لیجنڈری فٹبالر پیلے 80 سال کے ہو گئے
October 23, 2020
برازیلیہ (92 نیوز) برازیلین لیجنڈری فٹبالر پیلے 80 سال کے ہو گئے۔ پیلے دنیا کے واحد فٹبالر ہیں جو تین ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی ہیں، پیلے نے برازیل کی جانب سے کھیلتے ہوئے 43 گول کیے۔ پیلے نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر ایک ہزار دو سو اسی گول کئے، انہیں اسی بنا پر دنیا کا عظیم ترین فٹبالر قرار دیا جاتا ہے۔