Friday, March 29, 2024

برازیلیا:صدرڈلماروسیف کےحریف ایڈورڈوعہدے سے معطل

برازیلیا:صدرڈلماروسیف کےحریف ایڈورڈوعہدے سے معطل
May 6, 2016
برازیلیا(ویب ڈیسک)برازیل کی سپریم کورٹ نے صدر ڈلما روسیف کے سب سے بڑے حریف ایوان زیریں کے اسپیکر  ایڈورڈو کوعہدے سے معطل کر دیا ہے ان پر اپنے خلاف کرپشن کی تحقیقات میں رکاوٹ  ڈالنےکا الزام تھا۔ تفصیلات کےمطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے  جج تیوری زوسکی  نے ایڈورڈو کونیا  کو معطل کرتے ہوئےاسمبلی کے اسپیکر کے طور پر فرائض  کی ادائیگی سے روک دیا ہے ، ان کے خلاف ارکان اسمبلی کو ہراساں  کرنے اور اپنے خلاف کرپشن کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےکا الزام تھا ۔ ایڈورڈو کونیا نے  صدر ڈلما روسیف کیخلاف مواخذے کی تحریک میں مرکزی کردار ادا کیا تھا،ایڈورڈو کونیا نے کہا ہے کہ وہ فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے اور کامیاب بھی ہوں گے۔