Sunday, September 8, 2024

برازیلی نوجوان نے اولمپک مشعل پر آگ بجھانے والا سپرے کر دیا

برازیلی نوجوان نے اولمپک مشعل پر آگ بجھانے والا سپرے کر دیا
July 17, 2016
ریو ڈی جنیریو (ویب ڈیسک) جنوبی برازیل میں نوجوان پریڈ میں گھس گیا اور اولمپک مشعل پر آگ بجھانے والا اسپرے کر دیالیکن اس کی کوشش ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپک مشعل کا سفر جاری ہے لیکن جنوبی برازیل کے علاقے جوائن ولے میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک شخص سکیورٹی حصار میں اولمپک مشعل اٹھائے دوڑ رہاتھا۔ اسی دوران اچانک ایک نوجوان پریڈ میں گھس آیا اور مشعل بجھانے کے لیے اسپرے کر دیا۔ نوجوان کی اچانک آمد پر سکیورٹی اہلکار بھی بوکھلا گئے۔ نوجوان نے خوب اسپرے کیا لیکن اولمپک مشعل پھر بھی روشن رہی۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے نوجوا ن کو قابو کر لیا۔