Sunday, September 8, 2024

برازیلی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی سے چڑیا کو مصنوعی چونچ لگا دی

برازیلی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی سے چڑیا کو مصنوعی چونچ لگا دی
August 26, 2015
برازیلیا (ویب ڈیسک) برازیل میں ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کرتے ہوئے ایک چڑیا کو اس کی ٹوٹی ہوئی چونچ کی جگہ مصنوعی چونچ لگا دی۔ مختلف رنگوں والے چڑیا نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی چونچ کا اوپر والا حصہ گنوا بیٹھی تھی۔ اس چڑیا کو ریو ڈی جنیریو میں جنگلی حیات کے ایک میلے سے پکڑا گیا تھا۔ چڑیا کو مصنوعی چونچ لگانے کے عمل میں برازیلی جنگلی حیات کے ادارے کے علاوہ تین برازیلی یونیورسٹیاں بھی شامل تھیں۔ تھری ڈی پرنٹر سے بنی مصنوعی چونچ پلاسٹک سے بنی ہے جو نیل پالش سے ڈھکی ہے اور اسے ارنڈی کے تیل کے پلانٹ سے تیار کردہ خصوصی پولیمر سے مہربند کیا گیا ہے۔ چڑیا کو مصنوعی چونچ لگانے والے ماہرین کو امید ہے کہ یہ چڑیا جلد ہی جیسے پہلے آزادی سے اڑتی تھی اور دانہ دنکا چنتی تھی بالکل اسی طرح پھر سے اپنی زندگی گزار سکے گی اور اسے کھانے پینے اور سانس لینے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ماہرین پرامید ہیں کہ اگر مستقبل میں اس کے بچے ہوئے تو اس مصنوعی چونچ کے ذریعے چڑیا اس قابل ہوجائے گی کہ ان کو بھی غذا فراہم کر سکے۔