Saturday, April 20, 2024

برازیلی فٹبال کلب کی ٹیم کو لے جانیوالا طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ

برازیلی فٹبال کلب کی ٹیم کو لے جانیوالا طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ
November 29, 2016

بگوٹا (ویب ڈیسک) برازیل کی ایک فٹ بال ٹیم کا چارٹرڈ طیارہ کولمبیا میں حادثے کا شکا رہو گیا۔ طیارے میں 72 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔ ملبے سے 25 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ حادثے میں کم از کم چھ افراد کے زندہ بچنے کی اطلاعات ہیں۔ بچ جانے والوں میں تین کھلاڑی شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکا کے دوسرے بڑے فٹ بال ٹورنامنٹ کوپا امریکا کے فائنل میں شرکت کے لیےجانے والے برازیل کے فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا چارٹرڈ طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 طیارہ بولیویا سے کولمبیا کے  جوز ماریا کورڈووا انٹرنیشنل ایئرپورٹ جارہا تھا لیکن راستے میں کولمبیا کے میڈلین ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں  برازیل کے فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑیوں سمیت81 افراد سوار تھے۔ طیارہ  شہر سے باہر واقع پہاڑی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق نصف شب کے وقت گرا۔

میڈیلن کے میئر فیڈریکو گٹیریز نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں ممکنہ طور پر کچھ افراد کے زندہ بچ گئے ہیں۔

  مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں کم از کم چھ افراد کے زندہ بچنے کی اطلاعات ہیں۔ ملبے سے 25 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ حادثے میں کم از کم چھ افراد کے زندہ بچنے کی اطلاعات ہیں۔ بچ جانے والوں میں تین کھلاڑی شامل ہیں۔