Saturday, April 27, 2024

برازیلی فٹ بالر کا طویل ترین کک کا ریکارڈ

برازیلی فٹ بالر کا طویل ترین کک کا ریکارڈ
May 20, 2018
برازیل ( 92 نیوز) برازیلی فٹبالر ایڈرسن مورائیس اپنی زور دار کِکس کے حوالے سے مشہور ہیں ، اس حوالے سے وہ ایک عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ ایک تربیتی سیشن کے دوران ایڈرسن کو دنیا کی طویل ترین کک مارنے کا چیلنج کیا گیا ، جسے 24 سالہ ایڈرسن نے قبول کرلیا۔ ان کی زوردار کِک کے باعث فٹبال پچھتر اعشاریہ تین پانچ میٹر دور جاکر گرا ، جو مقررہ ہدف سے بھی زیادہ تھا ۔ اس کِک کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرلیا گیا ہے۔