Friday, March 29, 2024

برازیلی سٹار فٹ بالر رونالڈینو کا پاکستان آنے کا اعلان

برازیلی سٹار فٹ بالر رونالڈینو کا پاکستان آنے کا اعلان
March 12, 2017
برازیلیا(ویب ڈٰیسک)پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے پاکستان  میں انٹرنیشنل ایونٹس کے دروازے کھول دیے برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈینو  لئیزر لیگز کے لیے پاکستان آئیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانیوں  کے لیے ایک اور خوشخبری  ،کرکٹ کے بعد انٹرنیشنل سٹارز سے سجافٹبال کا میلہ لگنے  کو ہے ، برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈینو لئیزر لیگ کے لیے رواں سال پاکستان آئیں گے۔ رونالڈینو نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہےجس میں انہوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے کہا ہے  کہ پاکستان میں آرہا ہوں ۔ برازیلی مڈ فیلڈر  رونالڈینو  جہاں پاکستانیوں کی میزبانی کا لطف اٹھائیں گے وہیں پاکستانی  کھلاڑیوں کو فٹبال کے اسرارو رموز بھی سکھائیں گے۔  رونالڈینو  نے  برازیل کی جانب سے تینتس  گولز اسکور کررکھے ہیں جبکہ بارسلونا ،میلان اور دیگر کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے سٹار فٹبالر نے ایک سو سرسٹھ گولز داغے ہیں دوہزار دو میں انگلینڈ کے خلاف مشہور زمانہ فری کک بھی رونالڈینو نے لگائی۔ رونالڈینو کے پاکستان آنے کا اعلان اس بات کا اشارہ  ہے کہ بہت جلد پاک سر زمین  کے کھیلوں کے سونے میدان آباد ہونے کو ہیں۔