Sunday, September 8, 2024

برازیل،ریوڈی جنیرو کی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی،متعدد ٹینکر زد میں آگئے

برازیل،ریوڈی جنیرو کی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی،متعدد ٹینکر زد میں آگئے
December 18, 2018
برازیل ( 92 نیوز) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو  کی آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعدد آئل ٹینکرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ آگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے  لگی  جس سے  نکلتا سیاہ دھواں  دور دور تک  دیکھا گیا،آتشزدگی سے متعدد آئل ٹینکرز  جل  کر خاکستر ہوگئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہےاور جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آتشزدگی کے محرکات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔