Saturday, April 20, 2024

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کی پراسٹیٹ سرجری، حالت بہتر، چھے ماہ میں دوسری بار اسپتال داخل ہوئے

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کی پراسٹیٹ سرجری، حالت بہتر، چھے ماہ میں دوسری بار اسپتال داخل ہوئے
May 8, 2015
برازیل (ویب ڈیسک) برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کی ساؤ پالو کےالبرٹ آئین سٹائن اسپتال میں پراسٹیٹ سرجری کی گئی ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔ برازیل کے چوہتر سالہ لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو بیماری کی بنا پر پچھلے چھے ماہ میں دوبار اسپتال داخل ہونا پڑا ہے۔ اسپتال کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی پیشاب کی نالی کے ایک حصے کا آپریشن کیا گیا اور پراسٹیٹ گلینڈز کا ایک حصہ نکال دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے گلوبل ایسپورٹے نے بتایا تھا کہ ان کے پراسٹیٹ گلینڈز میں زخم کی وجہ سے پیشاب کی نالی میں انفیکش کا خطرہ تھا۔ پیلے پچھلے سال دسمبر میں گردوں کی بیماری کی بنا پر دو ہفتے تک اسی اسپتال میں زیرعلاج رہے تھے۔ پیلے نے اپنے کیریئر میں ایک ہزار دو سو اسی گول کئے ہیں اور انہیں دنیا کا عظیم ترین فٹبالر قرار دیا جاتا ہے۔