Friday, April 19, 2024

برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں طوفانی بارشوں سے تباہی، اموات کی تعداد سو کے قریب پہنچ گئی

برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں طوفانی بارشوں سے تباہی، اموات کی تعداد سو کے قریب پہنچ گئی
January 29, 2020
 برازیلیا (92 نیوز) برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں طوفانی بارشوں سے تباہی مچ گئی۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد سو کے قریب پہنچ گئی۔ برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ سیکڑوں گھر بارش کے سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں۔ وہیں سو کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتیں ریاست میناس جیرس اور اسپیریتو سینٹو میں ہوئیں، جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ طوفانی بارش اور سیلاب سے 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مزید بارش کی پیش گوئی کے باعث انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ دوسری جانب روس میں برفباری کے طوفان نے معمولات زندگی کو منجمد کر رکھا ہے۔ برفباری کے طوفان سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ موسم کی خراب صورتحال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔