Friday, May 17, 2024

برازیل کی ریاست میناس جیرس میں لوہے کی کانوں میں بنا ڈیم ٹوٹ گیا

برازیل کی ریاست میناس جیرس میں لوہے کی کانوں میں بنا ڈیم ٹوٹ گیا
January 26, 2019
  براسیلیا (92 نیوز) برازیل کی ریاست میناس جیرس میں لوہے کی کانوں میں بنایا ڈیم ٹوٹ گیا۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر نو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ ڈیم لوہے کی کانوں سے نکلنے والا فاضل  مواد روکنے کیلئے بنایا گیا تھا۔ ڈیم ٹوٹنے سے بہنے والے گارے اور سیلابی پانی سے بڑا علاقہ زیرآب آگیا اور کئی گھروں کو بہا کر ساتھ لے گیا۔ حکام نے علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔ اب تک سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ درجنوں فائر فائٹرز کے ساتھ چھ سے زائد ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔