Friday, April 19, 2024

برازیل کی جیل میں خواتین قیدیوں کا مقابلہ حسن

برازیل کی جیل میں خواتین قیدیوں کا مقابلہ حسن
December 13, 2018
برازیل ( 92 نیوز) برازیل  کی تلاویرا بروس نامی  جیل میں خواتین قیدیوں کے درمیان سالانہ  مقابلہ حسن  منعقد ہوا۔ جس میں پابند سلاسل حسیناؤں نے حسن کے جلوے بکھیرے ،مقابلے کی فاتح حسینہ کو مس تلاویرا بروس کا ٹائٹل دیا جاتا ہے۔ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ حسیناؤں کا تعلیم یافتہ ہونا بھی مقابلہ جیتنے کی  شرط ہوتا ہے ،مقابلے کی فاتح حسینہ کو مختلف انعامات سے نوازا جاتا ہے ۔ برازیل میں  یہ مقابلہ گزشتہ 13سال سے جاری ہے ۔