Friday, April 19, 2024

برازیل، ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے سرخ غبارے فضا میں چھوڑے گئے

برازیل، ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے سرخ غبارے فضا میں چھوڑے گئے
November 30, 2019
ساؤ پاؤلو (92 نیوز) برازیل میں ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے ہزاروں سرخ غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق غباروں کو ساؤ پاؤلو شہر کی ایمیلو ریباس لیباٹری کی جانب سے چھوڑا گیا تھا جہاں ڈاکٹر اور سائنس دان مل کر ایڈز کے موذی مرض سے لڑ رہے ہیں۔ لیباٹری کے ڈائریکٹر لیوز کارلوس کا کہنا ہے کہ ایڈز نہ صرف برازیل بلکہ دنیا بھر میں بھی پھیل رہی ہے، غبارے چھوڑنے کا مقصد اس اہم مسئلہ کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروانا ہے۔