Friday, April 19, 2024

برازیل میں ہزاروں مداحوں نے سٹار وارز کے کرداروں کے روپ دھار لیے

برازیل میں ہزاروں مداحوں نے سٹار وارز کے کرداروں کے روپ دھار لیے
November 30, 2015
ساﺅ پولو (ویب ڈیسک) سٹار وارز کے ہزاروں مداحوں نے برازیل کے شہر ساو¿ پالو میں سات میل طویل دوڑ میں حصہ لیا۔ دوڑ کے بہت سے شرکاءنے شہزادی لیاس اور ڈارٹ فیڈرز کا روپ دھار رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق رات کے وقت ہونے والی دوڑ میں ملک بھر سے آئے سٹار وارز کے چھے ہزار سے زائدمداحوں نے شرکت کی۔ دوڑ کے شرکاءکو سٹار وارز کی برائی والی یا نیکی کی قوت والی ٹیم کی طرف سے دوڑنے کا اختیار تھا اور اسی مناسبت سے انہیں سفید اور کالی شرٹس دی گئی تھیں۔ دوڑ کے زیادہ پر عزم شرکاءنے فلمی کرداروں کے روپ دھار رکھے تھے اور ساتھ ہی فلمی کرداروں جیسے لباس پہن رکھے تھے اور وہ مرکزی شاہراہ کے اس مقام پر جمع تھے جہاں دوڑ کا اختتام ہونا تھا۔ برازیل میں سٹار وارز کے موضوع پر یہ دوسری دوڑ تھی۔ ڈارٹ فیڈرز، لیوک سکائی واکرز اور شہزادی لیاس کی ٹیم بہت مضبوط اور طاقتور ثابت ہوئی اور پچیس منٹ کی دوڑ کے فاتح بھی وہی رہی۔ بتیس سالہ اتھلیٹ فلاویو رابرٹو نے ڈارٹ فیڈر کی طرف سے دوڑ میں حصہ لیا۔ سٹار وارز کے خالق جارج لوکاز انیس سو ستتر سے ہر ماہ ساڑھے چار ارب ڈالر کما رہے ہیں۔