Thursday, March 28, 2024

برازیل میں کرپشن کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی، ہزاروں شہری سڑکوں پر

برازیل میں کرپشن کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی، ہزاروں شہری سڑکوں پر
April 13, 2015
برازیلیا (ویب ڈیسک) برازیل کی حکومت پر کرپشن الزامات کے بعد صدر دیلما روسیف کو ہٹانے کی تحریک میں شدت آگئی ہے۔ ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ برازیلین صدر ویلما روسیف کیخلاف ایک ماہ کے دوران دوسری بار مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ساؤ پالو اور دارالحکومت برازیلیا، الاگوس، ایمازوناس، بہایا، مرناہاؤ، ماتو گروسو، مناس گیریاس، پرا، پرئنا، ریودی جنیرو اور سانتا قطرینہ سمیت دیگر علاقوں میں بڑی بڑی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہروں میں شریک لوگوں نے کارڈ بورڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہروں کے شرکا نے صدر ویلما اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے اور ان سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ اس سے پہلے پندرہ مارچ کو بھی حکومت کیخلاف بڑے بڑے مظاہرے ہوئے تھے۔ عوام مہنگائی اور کرپشن پر نالاں ہیں اور صدر کے مواخذے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں اور ماہانہ یوٹیلٹی بلوں سے تنگ ہیں۔