Friday, April 19, 2024

برازیل میں موسلا دھار بارش، مٹی کے تودے گرنے سے بارہ افراد ہلاک، اموات میں اضافے کا خدشہ، ایک سو باون ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

برازیل میں موسلا دھار بارش، مٹی کے تودے گرنے سے بارہ افراد ہلاک، اموات میں اضافے کا خدشہ، ایک سو باون ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
April 28, 2015
برازیل (ویب ڈیسک) برازیل میں موسلا دھار بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے بارہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ برازیلین ریاست  بھائیہ میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے متعدد مکان تباہ ہو گئے۔ حادثے میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ برازیلین محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو اٹھانوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو اپریل کے مہینے میں معمول سے پینسٹھ فیصد سے زائد ہے۔