Tuesday, April 23, 2024

برازیل میں ملازمان کا پنشن میں کمی کیخلاف احتجاج، اساتذہ پر پولیس کا تشدد، ایک سو کے قریب افراد زخمی

برازیل میں ملازمان کا پنشن میں کمی کیخلاف احتجاج، اساتذہ پر پولیس کا تشدد، ایک سو کے قریب افراد زخمی
April 30, 2015
برازیل (ویب ڈیسک) برازیل میں ملازمین کی پنشن میں کمی کے خلاف احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے تشدد سے ایک سو کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ برازیل کی ریاست کوریٹیبا میں ملازمین کی پنشن میں کمی کے خلاف اساتذہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ نئے بل کے لیے قانون ساز اسمبلی میں ابتدائی ووٹنگ جاری تھی کہ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی کی طرف مارچ شروع کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو اسمبلی کی عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جس کے باعث ایک سو کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ بل کے تحت حکومت کو سالانہ پانچ سو پچھتر ملین ڈالر کی بچت ہو گی۔ بل پر حتمی رائے شماری آج ہو گی۔