Thursday, April 25, 2024

برازیل میں صدارتی انتخابات، دائیں بازو کے قدامت پسند امیدوار بول سانرو کامیاب

برازیل میں صدارتی انتخابات، دائیں بازو کے قدامت پسند امیدوار بول سانرو کامیاب
October 29, 2018
براسیلیا (92 نیوز) انتہائی قدامت پسند سمجھے جانے والے جائیر بول سانرو برازیل کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یہ معرکہ سر کیا۔ برازیل بھر میں الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ کل ڈالے گئے 97 فیصد ووٹوں میں سے جائیر بول سانرو نے 55.4 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ انکے مخالف ورکرز پارٹی کے امیدوار اور ساؤ پاؤلو کے مئیر فرنینڈو حداد نے 44.5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ حداد نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ صدارتی امیدوار کے ساتھ برازیل کی 13 ریاستوں میں عوام نے گورنرز کے انتخابات کیلئے بھی حق رائے دہی استعمال کیا۔ کرپشن ،اقتصادی کساد بازاری کے شکار برازیل کے نو منتخب صدر خواتین، سیاہ فاموں اور ہم جنس پرستوں کے حوالے سے متنازعہ بیانات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔