Monday, May 20, 2024

برازیل میں رنگ و نور اور موسیقی سے جسے ریوکارنیوال کا آغاز ہوگیا

برازیل میں رنگ و نور اور موسیقی سے جسے ریوکارنیوال کا آغاز ہوگیا
February 25, 2017
    ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک)رنگ و نور اور موسیقی سے سجے ریو کارنیوال کا آغاز ہوگیا دنیا بھر میں مشہور کارنیوال  کے پہلے روز برازیل کے مختلف سامبا سکولوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے رنگا رنگ کاسٹیوم پہن کر فن کا مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں برازیل کی پہچان سمجھے جانے والے  ریو کارنیوال  کا ریوڈی جنیرو میں رنگا رنگ آغاز ہوا تو  گویا ہر طرف خوشی کے شادیانے بج اٹھے  کارنیوال کے پہلے روز برازیل کے مقامی سامبا سکولوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے سامبا رقص کا شاندار مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد سمیٹی ۔  پانچ روزہ کارنیوال کے دوران برازیل کے 70سامبا سکولوں  سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار سے زائد  فنکار مختلف تھیمز اور فلوٹس کے ساتھ ڈانس پرفارمنس پیش کریں گے۔ کارنیوال کے پانچویں اورآخری روز بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے سامبا سکول کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں کارنیوا ل میں دس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت اور ایک  ارب ڈالر سے زائدآمدن کی توقع ہے ریو کارنیوال  کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گیے ہیں ۔