Saturday, April 20, 2024

برازیل میں تین ہزار افراد نے بیدخلی کیخلاف احتجاجاً پوری بستی جلا دی، حکام نے عدالتی حکم پر ناجائز قابضین کو بستی سے بیدخل کیا

برازیل میں تین ہزار افراد نے بیدخلی کیخلاف احتجاجاً پوری بستی جلا دی، حکام نے عدالتی حکم پر ناجائز قابضین کو بستی سے بیدخل کیا
June 10, 2015
سائوپولو (ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ساؤپالو میں  تین ہزار سے زائد مکینوں نے بستی سے  بیدخل کئے جانے پر احتجاجاً اپنے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ برازیلی  حکام نے عدالت کے حکم پر ساؤپالو کے نواحی قصبے اوساسکو  کے مکینوں کو گھروں سے بیدخل کیا تھا جس کیخلاف تین ہزار افراد نے اپنے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ چار لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط بستی  ایک سال سے قائم تھی  اور لوگوں نے خالی زمین پر قبضہ کر کے بسا لی تھی لیکن عدالت نے ارضیاتی اور ماحولیاتی پابندیوں کی بنا پر قابضین سے جگہ خالی کرانے کا حکم دیا تھا اور اراضی  کا رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ممنوع تھا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ بستی کے اکثر مکینوں نے برضا ورغبت بستی خالی کر دی اور اپنا سامان لے گئے جبکہ پیچھے رہ جانے والے چند افراد نے مکانوں کو آگ لگا دی جبکہ میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگ بیدخلی کیخلاف مزاحمت کر رہے تھے اور احتجاجاً مکانوں کو آگ لگائی تاہم بستی سے بیدخلی کے وقت پولیس اور مکینوں میں کسی تصادم کی اطلاعات نہیں ہیں۔