Friday, May 17, 2024

برازیل میں اگست کے مہینے میں غیرمتوقع برفباری، شہری محظوظ

برازیل میں اگست کے مہینے میں غیرمتوقع برفباری، شہری محظوظ
August 22, 2020
برازیلیہ (92 نیوز) برازیل میں اگست کے مہینے میں غیرمتوقع برفباری، شہریوں کی بڑی تعداد آسمان سے گرتے سفید گالوں کو دیکھنے گھروں سے باہر نکل آئی اور برفباری سے خوب محظوظ ہوئی۔ برازیل میں ٹھنڈے اور خوشگوار لمحات، ملک کے جنوبی علاقے میں اگست کے مہینے میں غیرمتوقع برفباری نےسب کو حیراں کردیا۔ شہریوں کی بڑی تعدادآسمان سے گرتے سفید گالوں کو دیکھنے گھروں سے باہر نکل آئی، لطف اندوز ہوئے اور خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔ موسم میں ہوئی تبدیلی نے اگرچہ درجہ حرارت کو منفی آٹھ تک گرادیا مگر لوگوں کا جوش و جذبہ بڑھتا ہی چلا گیا۔ خوبصورت موسم اور غیرمتوقع برفباری کے باعث شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے  جب کہ برفباری کے بعدوسیع و عریض علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔