Tuesday, April 23, 2024

برازیل میں آرنلڈ کلاسک باڈی بلڈنگ مقابلہ، آرنلڈ شوازنیگر نے فاتح تن ساز کو ٹرافی اور گولڈ میڈل دیا

برازیل میں آرنلڈ کلاسک باڈی بلڈنگ مقابلہ، آرنلڈ شوازنیگر نے فاتح تن ساز کو ٹرافی اور گولڈ میڈل دیا
June 1, 2015
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل میں آرنلڈ کلاسک باڈی بلڈنگ دو ہزار پندرہ کے مقابلے منعقد ہوئے جس کے فاتح بگ ریمی قرار پائے۔ ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے پرو فٹنس باڈی بلڈنگ مقابلے میں بگ ریمی کو بہترین تن ساز کا تاج پہنایا گیا۔ اداکار اور ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن آرنلڈ شوازنیگر نے تن سازوں میں انعامات تقسیم کیے۔ بگ ریمی کو ٹرافی کے ساتھ گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔ مقابلے میں دنیا کے دس بہترین تن سازوں نے حصہ لیا۔ آرنلڈ کلاسک برازیل مقابلوں میں مارشل آرٹس، آرم ریسلنگ اور ڈانس کے ایونٹ بھی ہوں گے۔ باڈی بلڈنگ کا مقابلہ سیکڑوں افراد نے دیکھا۔