Sunday, September 8, 2024

برازیل: سیلاب نے تباہی مچادی، مٹی کےتودےگرنےسے16افراد ہلاک،متعدد لا پتہ

برازیل: سیلاب نے تباہی مچادی، مٹی کےتودےگرنےسے16افراد ہلاک،متعدد لا پتہ
March 12, 2016
ساؤپالو(ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ساؤ پالو میں  سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے   جبکہ متعدد لاپتہ ہیں برازیلی حکام کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر اور  اس کے گرد و نواح میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سولہ افراد ہلاک ہوئے سیلاب زدہ علاقوں کی فضا سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلیاں اور بازار ندی نالوں کی صورت اختیار کر گئے ہیں اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔ سیکڑوں افراد اپنے مکانوں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں  ، ملک کے کاروباری مرکز  میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو چکا ہے ایئر پورٹ بھی  بارش کی وجہ سے بند ہے ۔