Friday, May 10, 2024

برائیڈل فیشن ویک کا دوسرا روز، عائشہ عمر نے ریمپ پر جلوے بکھیرے

برائیڈل فیشن ویک کا دوسرا روز، عائشہ عمر نے ریمپ پر جلوے بکھیرے
February 5, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں روشنیوں اور موسیقی کے تڑکے کے ساتھ برائیڈل فیشن ویک کے دوسرے روز اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

ملک کے سب سے بڑے برائیڈل فیشن ویک دوسرے روز اداکارہ عائشہ عمر سمیت دیگر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔ پنجابی ثقافت کے ملبوسات کو جدید تراش خراش کے ساتھ پیش کیا گیا۔

شو میں مرد حضرات کے ملبوسات نے بھی خوب چمک دمک دکھائی۔

فیشن ویک کے پہلے روز اداکارہ اشنا شاہ، مایا علی سمیت دیگر ماڈلز فيشن میلے میں رنگ بھرے۔