Thursday, May 9, 2024

برائلر گوشت کی قیمت میں تین روز سے مسلسل کمی ، لیکن اب بھی قوت خرید سے باہر

برائلر گوشت کی قیمت میں تین روز سے مسلسل کمی ، لیکن اب بھی قوت خرید سے باہر
March 10, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں عوامی بائیکاٹ مہم کےبعدمرغی کی قیمت کم ہونے لگی ہے، لیکن 40روپے کلو کمی کے بعد بھی گوشت 460روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔

لاہور میں   برائلر  مرغی کےگوشت کی قیمت میں گزشتہ تین روز سے مسلسل کمی ہو رہی ہے لیکن اب بھی گوشت عوام کی قوت خرید سے باہر ہے، لاہور میں چکن گزشتہ روز سے 6روپے سستا ہو کر 338 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

کوئٹہ میں بھی  مرغی کی قیمتوں میں تاحال اضافہ برقرار ہے، فی کلو 425روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ، مرغی کے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو امتحان میں مبتلا کردیا ہے۔