Wednesday, April 24, 2024

برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ
October 23, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔۔۔ فی کلو گوشت کی قیمت پندرہ روپے بڑھ گئی۔ تفصیلات کےمطابق عید الضحی سے قبل برائلر چکن کی قیمت دو سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی تاہم اس کے بعد قیمتوں میں کمی آئی اور اب ایک بار پھر فی کلو گرام کی قیمت میں پندرہ روپے تک اضافہ ہو گیا ہے، فی کلو گوشت کی قیمت ایک سو تیس روپے سے بڑھ کر ایک سو پینتالیس روپے ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آنیوالے دنوں میں برائلر چکن کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔